Thursday January 23, 2025

بجٹ: حکومت نے چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے نئے بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا، حکومت نے میری گاڑی اسکیم متعارف کروادی ، جس کے تحت 850 سی سی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی جب کہ کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی ختم کردیا گیا ، اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈلز کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دے دیا گیا۔ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہاکہ فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کی جا رہی ہے، وفاقی سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا،

تمام پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاﺅنس 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار روپے کیا جا رہا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باوجود فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح اس سال ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں ٹیکسوں کی وصولی 4 ہزار ارب کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے، ٹیکس وصولیوں میں 18 فیصد بہتری آئی ہے اسی طرح ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی میں 75 فیصد اضافہ کیا ہے، اس سال ایکسپورٹ میں شاندار نمو دیکھنے میں آئی. انہوں نے بتایاکہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2018ءمیں ایک بہت برا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے کھاتوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے بیرونِ ملک سے ترسیلات میں اضافہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے ، بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں خام تیل کی قیمت میں 180 فیصد اضافہ ہواچینی کی سطح پر بین الاقوامی سطح پر 56 فیصد اضافہ ہوا، ملکی سطح پر چینی کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا اگلے سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 رکھا ہے۔

FOLLOW US