ادارہ شماریات نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے

   
   

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سال میں چینی 16روپے51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2020 میں چینی کی قیمت 80 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ چینی کی قیمت بڑھ کر اب 97 روپے 43 پیسے فی کلو ہوچکی۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 118 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔ جون 2020 میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1010 روپے 14 پیسے کا تھا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت اب بڑھ کر 1128 روپے 69 پیسے ہوچکی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے میں بکرے کا گوشت 104 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا

جبکہ گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 59 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی برائلر 91 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔ گڑ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق تازہ دودھ 10 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ ہی 14 روپے 45 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ انڈے 30 روپے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چاول 7 روپے 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں دال ماش 11 روپے 70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال چنے کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا کا گھریلو سلنڈر 36 روپے 12 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک سال میں ٹماٹر 6 روپے 35 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ اسی عرصے میں آلو 10 روپے 80 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ پیاز6 روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور4 روپے 28 پیسے، دال مونگ 50 روپے 46 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فیصد تھی۔ مہنگائی کی شرح اب بڑھ کر 10.87 فیصد ہوچکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے
جوہر ٹاؤن دھماکا کار میں نصب دھماکا کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،ابتدائی رپورٹ تیار
وزیراعظم عمرا ن خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ 14 افراد زخمی،متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تباہ
وفاقی حکومت کی سرکاری اثاثے گروی رکھ کر بھاری قرض لینے کی منظوری سرکاری اثاثے گروی رکھ کر آئندہ مالی سال میں 1800ارب کا قرض لیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی خبریں، اہم پیش رفت سامنے آگئی

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت لی
بھارتی فین جشن منارہے تھے مگر ایسا کیا ہوا کہ اگلے ہی لمحے سر پکڑنا پڑ گیا؟ دلچسپ ویڈیو آپ بھی دیکھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سفر تمام، پشاور زلمی پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پہنچ گئی
فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءکے دوران وائرل ہونیوالی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن یہ دراصل کون نکلی؟ ایک عرصے بعد حقیقت سامنے آگئی
یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پی ایس ایل 6 سے باہر پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست۔

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy