کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرغی نے پر لگنے پر لمبی اڑان بھرنا شروع کی ہی تھی کہ اس کے گوشت میں بیماری کی خبروں نے اس کی قیمت کو یکسر گرادیا ۔ مرغی کا گوشت 480روپے فی کلو سے کم ہو کر 350روپے کی سطح پر آگیا ہے لیکن اس میں موجود وائرس کے شبے کے پیش نظر پاکستان کے بڑے شہروں میں کوئی یہ گوشت کھانے کو تیار ہی نہیں۔ جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں غیر معمولی حدتک کمی رونما ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھتی کوریزا نامی بیماری پھیل رہی ہے، اس بیماری سے متاثر ہونے والی مرغیوں کی حالت کرونا کے مریض کی طرح ہوتی ہیں، جس میں انہیں نزلہ، زکام، کمزوری اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پڑ تا ہے