اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اوگرا کی جانب سے یکم جون سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیارکرکے وزارت خزانہ کو بجھوا دی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے جس کے تحت یکم جون سے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکا ن ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔