Thursday January 23, 2025

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت بھی بڑھ گئی

لاہور: آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ لاہور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود دو روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد شہر میں روٹی کی قیمت 10 روپے ہو گئی ہے۔ اس ضمن میں نان بائیوں کا موقف ہے کہ ایک ہفتے قبل آٹے کا تھیلا 850 روپے کا مل رہا تھا لیکن اب اس کی قیمت بڑھ کر1070 روپے ہو گئی ہے۔نان بائیوں کا کہناہے کہ پرانی قیمت پر روٹی کی فروخت ان کے لیے ممکن نہیں رہی تو انہوں نے صرف دو روپے کا اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مجبوری میں ایسا کر رہے ہیں۔

FOLLOW US