Monday May 6, 2024

روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ، فی روٹی 12روپے کی ہو گئی

لاہور : دو وقت کی روٹی کو ترستے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ اب روٹی کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ کے بعد8روپے سے بڑھ کر 12روپے ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا،صدر آفتاب گل نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس پنجاب میں ریکارڈ گندم کی پیداوار کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب میں دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا کہا گیا ہے ۔ دوسری جانب عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روٹی مہنگی کی گئی ہے ۔

FOLLOW US