Sunday January 19, 2025

راولپنڈی، مرغی ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ، ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

راولپنڈی: عید الفطر قریب آتے ہی برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،ایک دن میں قیمت 20روپے فی کلوزیادہ کر دی گئی ہے ،بیف اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، ضلعی انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ،دیہی علاقوں میں گوشت شہری علاقوں کی نسبت 10روپے فی کلی تک مہنگا فروخت کیا جانے لگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان بھر مہنگارہنے والے مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو عید الفطر قریب آتے ہی ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں ، ایک دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے
جس کے بعد راولپنڈی میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 480روپے تک پہنچ گئی ہے ،8مئی کو راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے برائیلرمرغی کے گوشت کی قیمت 425روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی تاہم مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 440سے460روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا اور گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، برائیلر،مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے، واضح رہے کہ راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کی نسبت گوشت 10سے15روپے فی کلو تک مہنگا فروخت کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے ۔

FOLLOW US