Thursday January 23, 2025

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی :عالمی مارکیٹ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔ جس کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 32 پیسے کم ہوئی ۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 152 روپے 28 پیسے ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ 17 پیسے کم ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی تھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 4 کا تھا جبکہ دو روز قبل انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 24 پیسے تھی۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے جسے معاشی ماہرین نے خوش آئند قرار دیا ہے۔اسی طرح گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس45 ہزار کی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے مزید 231.06پوائنٹس کے اضافے سی45174.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ64.52 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت54 ارب33 کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی ، تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5.47فیصد کم رہا۔

FOLLOW US