Wednesday November 27, 2024

حکومت کو اچانک کیا ہو گیا قیمت میں اچانک 27روپے کمی سے عوام کو بڑا سرپرائز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27روپے کمی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام کو آخر کار اچھی خبرسنا دی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔

FOLLOW US