Thursday January 23, 2025

چینی 85 روپے فی کلو دستیابی کیلئے ضلعی حکومت کا بڑا فیصلہ شہر میں100سے زائد شوگر سیل پوائنٹ قائم کردئیے

لاہور : چینی کی 85 روپے فی کلو پر بلا تعطل ترسیل کے لیے ضلعی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں 100 سے زائد شوگر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور نے ڈی ‏سی کو شوگر سیل پوائنٹ قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے ‏ کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں چینی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سیل پوائنٹ قائم ‏کیے جائیں، رمضان بازاروں میں بھی چینی کی باآسانی دستیابی ہونی چاہیئے۔ محمدعثمان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے، انتظامیہ کوئی کسراٹھا نہ رکھے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے اسلام پورہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء کے ‏معیار، قیمتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ‏کہ رمضان بازاروں کےقیام کا مقصدعام آدمی کوریلیف دینا ہے، صارفین کوحقیقی معنوں میں ریلیف ‏ملتا نظر آنا چاہئیے چینی کے اسٹال پررش کم کرنے کے لیے کاؤنٹرزکی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلومیں دستیاب ہے جب کہ ‏‏10کلو آٹےکا تھیلا 375 روپےمیں دستیاب ہے۔ دوسری جانب شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ 67 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کی بات بے بنیاد ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ کین کمشنر سے چینی کی قیمت پر کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، عدالت کے حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو دینی ہے جو نچلے طبقے کے لیے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے سوا جو چینی ہے اس کی فروخت میں رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ مارکیٹ میں چینی دستیاب ہوسکے ۔

FOLLOW US