Thursday January 23, 2025

پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کاامکان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کاامکان ہے،اوگرانے قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کردی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکام نے سمری میں پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے،اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی 15دن کیلئے تجویز کی گئی ہے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام ہوگا،حکام کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت108.35 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 ہو جائے گا۔

FOLLOW US