Thursday January 23, 2025

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی

لاہور: سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سونے کی قیمت میں پندرہ سو اور 10 گرام کی قیمت میں 1287 روپے کی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1730 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ،سکھر، ملتان ،لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 87448 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے کی کمی سے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1287 روپے کی کمی سے 1114.54 روپے رہی۔ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1741ڈالر ہو ا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ3ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کی کمی سی88ہزار735روپے ہو گئی۔ )گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ مین18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1726ڈالر سے بڑھ کر1744ڈالر ہو گئی تاہم اس مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ4ہزار450روپے سے کم ہو کر 1لاکھ4ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح301روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت89ہزار550روپے سے کم ہو کر89ہزار249روپے ہو گئی تاہم ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر سستا ہو ا مگر ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

FOLLOW US