Thursday January 23, 2025

ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی 22ماہ میں کم ترین سطح پر آگیا

کراچی: امریکی ڈالر روپے کی مقابلے میں 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے. انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.18 سے کم ہو کر 152.95 روپے کا ہو گیا جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے. فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ماہر ین معاشیات نے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے.

FOLLOW US