Friday April 26, 2024

رمضان شروع ہونے سے قبل چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے

اسلام آباد: چینی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ سامنے آیا ہے، ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہو گئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد اور رولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عوام چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سخت پریشان ہیں۔ رمضان کی آمد پر حکومت کی جانب سے چینی اور اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن پی ٹی آئی حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ٹھہری ہے۔ حال ہی میں گھی اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔ اِسی طرح اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہے، بتایا گیا ہے کہ اگر اوگرا کی بھجوائی گئی سمری منظور ہو جاتی ہے تو 15 مارچ سے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے۔

FOLLOW US