Sunday January 19, 2025

ڈالر کی ایک بار پھر روپے کے ہاتھوں زبردست دھلائی امریکہ کرنسی بے قدر ہو کر کتنے کی رہ گئی، ناقابل یقین خبر

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہو گئی۔ اس طرح امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں مسلسل دوسرا دن اپنی قدر کھو بیٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 160روپے 56پیسے تھی لیکن اس قیمت کا اختتام 160روپے 35پیسے پر ہوا۔ اس طرح ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں 21پیسے کی کمی واقع ہو گئی ۔واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں 43پیسے کم ہو گئی تھی۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں سستا ہو گیاہے

FOLLOW US