Wednesday November 27, 2024

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 60 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ گئی۔جنوری 2020 کے بعد پہلی دفعہ عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے تیل کی کھپت میں کمی سے قیمتیں گر گئی تھیں۔ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 60 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ گئی۔ تیل کی قیمتوں میں تیزی کے رجحان کی وجہ امریکی قانون سازوں کی جانب سے 1.9 کھرب ڈالرز کے کووڈ-19 پیکج کی اس مہینے کے دوران منظوری کی توقع کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں فروری اور مارچ کے دوران مزید کمی کا اعلان اور ترسیل میں کمی بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کی کمزور معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ حکومت کے امپورٹ بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جائے گا۔ معاشی ریکوری کی سارے کوششیں متاثر ہوں گی اور اس کی وجہ سے گیس اور ایل این جی کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ صنعت کاروں کے لیے پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی

FOLLOW US