Wednesday November 27, 2024

660سی سی آلٹو کی گاڑی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور:پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا۔درآمدی ماڈل اے پی وی 1500 سی سی کی قیمت میں 11 لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 660 سی سی آلٹو، وی ایکس آر اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتیں 35 ہزار روپے بڑھادی گئیں۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی اے پی وی 45 لاکھ 75 ہزار روپے کی ہوچکی ہے۔ جبکہ سوزوکی کی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں سوئفٹ آٹو2لاکھ 15 ہزارروپے اضافے سے 22 لاکھ 10 ہزارروپے،سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل70ہزار روپے اضافے سے 19 لاکھ 70ہزارروپے،

سوزوکی ویگن آر دونوںویریانٹس35 ہزار روپے اضافے سے16 لاکھ 40 ہزار اور 17 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی آلٹو 660 سی سی دونوں ویریانٹس35 ہزار روپے اضافے سے 14لاکھ 33 ہزار اور 16 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے46905.79پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 57.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6ارب 47کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت28.56 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47341پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اورانڈیکس 46743 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 27.84 پوائنٹس کی کمی سے 46905.79 پوائنٹس پر بند ہوا

جب کہ کے ایس ای30 انڈیکس 7.23 پوائنٹس کے اضافے سے 19575.99 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27.13 پوائنٹس کے اضافے سے 32386.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 248 میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگے شیئرز کی زیادہ خریداری کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84 کھرب 73 ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 80 ارب 7 کروڑ 86 لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 705 روپے کے اضافے سے 10890 روپے اورمری پٹرولیم 115.04 روپے کے اضافے سے 1649.02 روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز 499.99 روپے کی کمی سے 14000.01 روپے او رپاک ٹوبیکو کے حصص 48 روپے کی کمی سے 1550 روپے ہوگئی ۔

FOLLOW US