Sunday January 19, 2025

سونا سستا تو ہوہی رہا تھا آج اچا نک دام اس حد تک کیسے گر گئے خریداروں کو بہت بڑا سرپرائز مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔آج پھر ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے کم ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی اونس 33ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ جس سے لوکل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی واقعی ہوئی اور وہ ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گیا جب کہ 10 گرام سونا 558 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہو گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی 30 روپے فی تولہ کی کمی سے 1350 روپے ہو گئی۔

FOLLOW US