Friday January 24, 2025

سونا اتنا سستا ہو گیا کہ ہر کوئی خریدنے کو تیار ناقابل یقین ریٹ سامنے آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے اور ڈالرکی قیمت میںکمی واقع ہو گئی ہے. ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر 96 ہزار 750 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1850 ڈالر ہے۔ادھر ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کم ہوئی ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 160 روپے 15 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کم ہوکر 160 روپے 30 پیسے ہے۔

FOLLOW US