Friday January 24, 2025

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں سستا ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں 15پیسے سستی ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی اختتامی قیمت آج 160 روپے 63 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کم ہوکر 160 روپے 90 پیسے ہے۔واضح رہے کہ نیا سال شروع ہوتے ہی ڈالر ایک بار پھر سر اٹھانا شروع ہو گیا تھا۔

FOLLOW US