Friday January 24, 2025

برائلر گوشت اور انڈے غریب عوام کی پہنچ سے دور ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت313روپے، زندہ برائلر مرغی 216روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 189روپے فی درجن رہی۔دوسری طرف نومبر 2020کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 4.19فیصد اضافہ دیکھا گیا فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے)کے مطابق نومبر 2020کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.51ملین ٹن پہنچ گئی جبکہ نومبر 2019میں فروخت کا حجم 4.33ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2019کے مقابلہ میں ومبر2020کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی سیلز میں 0.18ملین ٹن یعنی 4فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

دوسری جانب اکتوبر 2020کے مقابلہ میں فروخت میں کمی ہوئی ہے ، اکتوبر 2020میں فروخت کا حجم 5.74ملین ٹن رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت نومبر2019کے مقابلہ میں نومبر 2020میں 6.29فیصد اضافہ سے 3.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.74ملین ٹن تک بڑھ گئی تاہم اس دوران برآمدات میں 4.99فیصد کمی سے 8لاکھ 6ہزار 521ٹن کے مقابلہ میں 7لاکھ 66ہزار 273ٹن تک کمی ہوئی ہے ۔

FOLLOW US