Friday April 26, 2024

ڈالر نے ایک مرتبہ پھر روپے کو گھٹنوں کے بل بٹھادیا امریکی کرنسی کتنےروپے کی ہو گئی، ملکی معیشت کےلئے بری خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی بے قدری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلےمیں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 160.47روپے پر بند ہوا جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی
قیمت 160.49روپے رہی اس طرح کاروباری ہفتے کے تیسرے روزڈالر کی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ مسلسل پانچ ماہ کی گراوٹ کےبعد اب ڈالر کی واپسی ہوئی ہے۔ اور ڈالر دوبارہ 160روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

FOLLOW US