Friday January 24, 2025

400چھ سونہ 800سونے کی قیمت میں اچانک کتنا اضافہ ہوگیا،جان کرجیولرز اورخریداروں نے سرپکڑ لیے

کراچی (ویب ڈیسک)24 قیراط سونے کی قیمت میں اچانک 1300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 95 ہزار 422 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 33 ڈالرز کے اضافے سے 1864 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

FOLLOW US