Sunday January 19, 2025

ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلےمیں مزید بڑھ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور ڈالر 160روپے کی سطح کو دوبارہ عبور کر گیاہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلےمیں 19پیسے بڑھ گئی ہے۔جب دن کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 160.13 پیسے تھی دن کے انجام پر ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔واضح رہے کہ ڈالر کئی مسلسل کی تنزلی کے نتیجے میں 158روپے کی سطح پر آگیا تھا جس کے بعد اب ڈالر کی قیمت ایک با رپھر استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہو گیاہے۔

FOLLOW US