Friday January 24, 2025

پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری۔۔!! سب سے سستی سیڈان گاڑی پاکستان میں آنے کو تیار۔

لاہور(ویب ڈیسک) ماسٹر موٹرز اپنی نئی گاڑی 1500 سی سی چینگن ایلسون 11 دسمبر کو کراچی میں لانچ کرے گی جس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے ہے، یہ پاکستان میں دستیاب سب سے سستی سیڈان گاڑی ہوگی۔کمپنی پاکستان میں سستی ترین سیڈان(ڈکی والی) گاڑیوں کی خریداری کی شرح میں حصہ دار بننا چاہتی ہے جس میں ٹویوٹا یارس 25سے30لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ مہنگی ترین ہیچ بیک (بغیر ڈکی والی)گاڑیوں میں کیا پکانٹو اور سوزوکی کلٹس شامل ہیں، جن کی قیمتیں 18 لاکھ سے 22 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ماسٹر موٹرز مزید دو

گاڑیاں لانچ کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے جس میں 1500 سی سی سی ڈان ایلسون اور ایک ایس یو وی شامل ہیں، جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ماسٹر موٹرز چینی کمپنی چینگن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہی ہے اور چینگن کاروان کے نام سے منی وین پہلے ہی فروخت کیلئے پیش کرچکی ہے۔ماسٹر موٹرز گروپ بسیں، ٹرک اور کاریں بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس بنانے کے کاروبار سے منسلک ہے جبکہ موٹر سائیکل سے گاڑیوں تک کی سیٹس بھی بناتا ہے۔ماسٹر موٹرز کے کراچی میں دو آٹو موٹو پلانٹس ہیں جہاں سالانہ 740 بسیں، 9 ہزار ٹرک اور 30 ہزار مسافر گاڑیاں تیار ہوتی ہیں۔

FOLLOW US