Friday January 24, 2025

نجی کمپنیوں کے منافع کا 5 فیصد ملازمین میں تقسیم کرنے کا قانون منظور‎‎

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی کمپنیوں کے منافع کا 5 فیصد ملازمین میں تقسیم کرنے کا قانون منظور، نجی ٹی وی کے مطابق گورنرپنجاب نے ورکرزپارٹیسپیشن ترمیمی آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی جس کے تحت تمام پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں سالانہ منافع کا 5 فیصد ورکرزمیں تقسیم کرنے کی پابند ہوں گی۔ انفرادی ادائیگیوں کے بعد کمپنیاں بقایا رقم ویلفیئر فنڈ میں جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔آرڈیننس کے مطابق فنڈ میں جمع شدہ رقم ورکرز کے لیے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔دریں اثنامعاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان

کے ابھی تین سال باقی ہیں ،اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے ،اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کریں گے ،شہروں کو خوبصورت بنانے والے سرکاری و نیم ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا ،جلد ایسا بل لائینگے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی ،چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 8 سو سے ہم نے 8 ہزار سے زائد کی ۔

FOLLOW US