Thursday May 2, 2024

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ساتھ بڑی کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں31کروڑ6لاکھ ڈالرزکی کمی ہوگئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق27نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 20 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 41 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر13 ارب11 کروڑ9 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 60لاکھ ڈالرز کی کمی سے 7 ارب13 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

FOLLOW US