Friday January 24, 2025

سونے کی قیمت میں زبردست کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

کراچی(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں زبردست کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے ، ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 94 ہزار 564 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1809 ڈالر فی اونس ہے۔

FOLLOW US