Friday January 24, 2025

چینی 10 سے 12 روپے سستی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 68 روپے فی کلو میں دستیاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ 10 دنوں میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے کی کمی آئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، جس کے باعث گزشتہ 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کی کمی آئی جس کے بعد سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ، ایکس مل اور ہول سیل ریٹ میں بھی کمی آئی ہے ،

جس کہ وجہ سے جلد ہی ریٹل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں کمی آئے گی ، جب کہ درآمدی چینی کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک مکمل رکھیں گے۔ حماد اظہر نے بتایا کہ 10نومبر سے پنجاب میں شوگرملز نے کرشنگ شروع کردی جوکہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ گنے کی کرشنگ وقت پر شروع ہوئی ہے اب مستقبل میں بھی چینی کی قیمت بہتر رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں شوگر ریفارمز کمیشن بھی کام کر رہا ہے اور اس ریفارمز کیلئے کسانوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن سے بھی رابطے میں ہوں جب کہ صوبائی حکومتیں بھی کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنا رہی ہیں۔ یہاں قابل زکر بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے مزید 26 ہزار ٹن درآمدی چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکو دینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ مقامی چینی مہنگی اور اس کی خریداری میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیاگیا ، بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو مقامی چینی کے مقابلے باہر سے درآمد شدہ چینی 15 روپے فی کلو سستی پڑرہی ہے ، کیوں کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکو 97 روپے فی کلومیں پڑے گی لیکن اس کے مقابلے میں درآمدی چینی 82 روپے فی کلو میں پڑرہی ہے جب کہ حکومت کی طرف سے دیے گئے خصوصی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمت 68 روپے کلومقرر کی گئی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورزکومزید درآمدی چینی جلد ملنا شروع ہوجائے گی ، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکو 25 ہزارٹن درآمدی چینی پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہے۔

FOLLOW US