Friday January 24, 2025

چینی کے بعد اب آٹےکی باری ،20کلوکاتھیلاکتنا مہنگاہوگیا،جانیں گے تو سرپکڑ کربیٹھ جائیں گے

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ میں فائن آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں رواں ماہ کے دوران فائن آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہوا ہے، رواں ماہ کے اوائل میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1240 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب بلوچستان میں فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے مقرر کی گئی ہے۔کوئٹہ میں آٹے کی قیمت سے متعلق سرکاری نرخنامہ یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

FOLLOW US