Friday January 24, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ،فی لیٹر قیمت کتنی بڑھ گئی؟ عوام کیلئے پریشان کُن خبر

عمان (ویب ڈیسک) ذرائع نے بتایا ہے کہ سلطنت عمان میں آئل پرائس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی مرکنٹ ائل ایکسچینج نے کہا ہے کہ عمان میں آئل کی قیمت 44.37 امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ ڈی ایم ای کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو عمان آئل کی قیمت میں 24 سینٹ کا اضافہ ہوا، بدھ کو یہ قیمت 44.13 امریکی ڈالرز تھی۔ عمان کے تیل کی اوسط قیمت (دسمبر 2020 کے لیے) 41.11 امریکی ڈالرز قیمت پر مستحکم ہو گئی ہے، یوں نومبر ڈیلیوری 2020 سے یہ فی بیرل 49 سینٹس کم ہے۔

یاد رہے کہ عمان کی وزارت توانائی و معدنیات نے رواں ماہ کے لیے فیول پرائسز کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا تھا۔ نومبر کے لیے مقرر فیول پرائسز کے مطابق M95 پیٹرول کی نئی قیمت 194 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی، M91 پیٹرول کی نئی قیمت 183 پیسہ فی لیٹر برقرار رکھی گئی، جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 209پبیسہ رکھی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 12 تاریخ کو عمان نے ہمسایہ ممالک سے ملحقہ سرحدیں کھول کر شہریوں کو کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت دے دی ہے، دنیا بھر میں آمد و رفت پر پابندیاں ہٹنے کے ساتھ ہی تیل کے صرف میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

FOLLOW US