لاہور(ویب ڈیسک) گوشت، انڈے، دہی، دودھ، دال، چینی، گھی اور چکن سمیت ایک ہفتے میں کھانے پینے کی 11 چیزیں کتنی مہنگی ہو گئیں؟ تفصیل جانیئے۔مرغی کاگوشت دو ہفتوں میں فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے .رواں ہفتے کے دوران چکن، گھی، چینی، آلو، دال ماش، دودھ، دہی، انڈوں، بیف، سمیت
کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 18 بنیادی اشیا 11 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چکن کی اوسط قیمت میں مزید 22 روپے 47 پیسے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا۔
دو ہفتوں میں چکن 40 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے. ہفتے کے دوران چینی، آلو، دال ماش، دودھ،، دہی، انڈوں،گھی، بیف اور کیلے کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا، ایل پی جی، کپڑا، صابن اور جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی ۔اس ہفتے کی قیمتوں کا گزشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 38 گزشتہ سال کے مقابلے میں 86 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں جبکہ کھانے پینے کی صرف 3 اشیا کی قیمت میں کمی رکارڈ کی گئی. رپورٹ کے مطابق ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح رواں ہفتے 7.7 فیصد رہی تاہم کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی۔