Friday January 24, 2025

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، 16نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اتوار 15نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ،پیٹرول ساڑھے 3روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے50پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویززیر غور،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق16نومبر سے ہوگاتفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لیجس کے مطابق پیٹرول ساڑھے 3روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے50پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویززیر غور ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15نومبر کو ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق16نومبر سے ہوگا۔

FOLLOW US