Wednesday May 1, 2024

ایک ہفتے میں کس چیز کی قیمتیں بڑھیں اور کس کی کم ہوئیں ؟ اعدادوشمار جاری ، پاکستانیوں کی چیخیں نکلوا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 8.93فیصد پر آگئی ہے۔14اشیائے ضروریہ میں کمی اور 14کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ 23اشیاء کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں0.12فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ مہنگائی کی شرح 0.12فیصد کمی کے ساتھ

8.93فیصد پر آگئی ہے۔ ادارہ شمارت کے مطابق حالیہ ہفتے میں 14اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں ٹماٹراوسط 50 روپے فی کلوسستاہو، 20کلوآٹے کاتھیلا اوسط 39 روپے سستاہوا ،چینی اوسط ایک روپے 98 پیسے فی کلو سستی ہوئی،رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 103.47 سے 101.49 روپے فی کلوہوگئی۔دال مونگ 5 روپے فی کلوسستی ہوئی ، انڈے،چاول،پٹرول، ڈیزل بھی سستا ہواکیلابھی سستاہوا ۔رواں ہفتے 14 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،مرغی برائلر زندہ 18 روپے فی کلومہنگی ہوئی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر86روپے مہنگاہوا،پیاز 5 روپے فی کلومہنگا ہوا ،لہسن 9 روپے فی کلو،آلوڈھائی روپے فی کلومہنگاہوا۔ایک ہفتے میں23 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

FOLLOW US