کراچی (ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈالر چھے ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔انٹر بینک بینک میں ڈالر کے 26 پیسے سستا ہو کر 159.20 روپے کا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔فاریکس ڈیلز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے آج بھی ڈالر کی قیمت میں چھبیس پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 159.46 سے کم ہو کر 159.20 روپے پر آگیا ہے۔
ڈالر چھ ماہ بعد کم ترین سطح پر آیا ہے۔ جمعرات کوامریکی ڈالر مزید30پیسے کی کمی سے 159.50روپے اور اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سی159.70روپے کی سطح پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.70روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت159.80روپے سے گھٹ کر159.50روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.60روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت159.90روپے سے گھٹ کر159.70روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سی185روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر188.30روپے ہوگئی جبکہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر206.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر208.50روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینک کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔