Monday April 29, 2024

بہت بڑی خوشخبری! ڈالر 8 روپے 77 پیسے سستا، قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

راچی (نیوز ڈیسک)ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 ماہ کی کم سطح ترین سطح 159.65 روپے پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 32 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوکر 6 ماہ کی کم سطح 159.65 روپے پر آگیا۔معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں ڈالر 8 روپے 78 پیسے سستا ہوچکا ہے ، کرنٹ اکاونٹ مسلسل سرپلس رہنےسےروپے پر دباو میں کمی ہوئی۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا تھا اور 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے رواں ماہ ڈالر کے 160روپے سے نیچے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.10 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔

FOLLOW US