Sunday January 26, 2025

ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھربھاری اضافہ، ترجمان وزارت قومی صحت نے اپنا مؤقف جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 22 سے 35 فیصد تک کا اضافہ کردیا تاہم ترجمان وزارت قومی صحت نے ادویات قیمتوں میں اضافے کی خبر کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس میں کہا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں نیا اضافہ %22 سے %35 تک کیا گیا۔صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم نور مہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک مہینے میں ادویات کی قیمتوں میں دوسرا اضافہ مریض کش حملہ ہے،

یہ دوسرا ماہانہ اضافہ فوری فوری واپس لیا جائے۔نور مہر کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینے 17 ستمبرکی تاریخ کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر کو منظر عام پر آیا، اس نوٹیفکیشن میں 94 ادویات کی قیمتوں میں %510 تک اضافہ کیا تھا اور آج منظر عام آنے والے نوٹیفکیشن پر 5 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، آج کے لیٹر میں 253 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت قومی صحت نے ادویات قیمتوں میں اضافے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ادویات کی قیمتوں میں تاحال کوئی اضافہ نہیں ہوا، دواں کی قیمتوں میں اضافیکی خبرمیں صداقت نہیں۔یاد رہے گذشتہ ماہ ہ ڈریپ نے94 اہم دواں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے دیا اور کہا حکومت قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر دبا میں نہیں آئی، اہم ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

FOLLOW US