Monday January 27, 2025

پاکستانی جیبیں خالی کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ، تیل کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی جیبیں خالی کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ، تیل کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر اضافہ ۔۔۔۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر، برانڈ گھی 4 روپے فی کلو اور برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کیاگیا ہے جب کہ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ، ٹی وائٹنر اور کافی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے جس سے 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر98 روپے ہوگئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کپڑے دھونے کے ڈٹرجنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US