Saturday April 20, 2024

بریکنگ نیوز:ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ۔ حکومت پاکستان نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے معذورافراد اسکیم کے تحت ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنےکی حد بڑھانے کی اجازت دے دی . گزشتہ دس سال میں گاڑی نہ خریدنے والے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں معذور افراداسکیم کے تحت کسٹمزڈیوٹی فری گاڑیوں کی درآمد قانون میں ترمیم پرغور کیا گیا۔ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ڈیوٹی فری گاڑی درآمدکرنےکی اجازت دے دی ، :1500سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکےگی اور معذور افراد 10میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔

ترمیم کے تحت معذورافراد کی آمدن کی حد بڑھا کر 2لاکھ ماہانہ تک کردی گئی، پہلے ڈیوٹی فری گاڑی کیلئے معذور افراد کی آمدن کی حد 20 ہزار سے ایک لاکھ ماہانہ تک تھی،گزشتہ دس سال میں گاڑی نہ خریدنے والے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی جبکہ کمیٹی نے این سی او سی کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، وزارت ریلوے کی اخراجات کےلیے6ارب کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی ، 50کروڑ ماہانہ کی رقم تنخواہوں، پنشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوں گے۔اجلاس میں دینی مدارس کےلیے9 کروڑ 61 لاکھ کی ضمنی گرانٹس اور ’’سب کیلئے ہنر‘‘ پروگرام کیلئے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، ضمنی گرانٹس کی سمری وفاقی وزارت تعلیم اورپروفیشنل ٹریننگ نےپیش کی۔کمیٹی نے رولنگ اسپیکٹرم اسٹرٹیجی 23-2020کی اشاعت کی منظوری بھی دی جبکہ گندم کی درآمد کا معاملہ مزید غور کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

FOLLOW US