لاہور(ویب ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 555 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 593 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1970 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 166 روپے 26 پیسے پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روزسونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 512 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔