Monday January 20, 2025

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 98 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔400 روپے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 98 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1948 ڈالر فی اونس ہے۔

FOLLOW US