Monday January 27, 2025

مسلسل دوسرے دن سونا کتنا سستا ہو گیا؟ فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا، گذشتہ روز کی طرح ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو روپے کم ہونے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک
لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے کم ہو کر 97 ہزار 737 ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کمی ہوئی تھی۔

FOLLOW US