Thursday April 25, 2024

یکم ستمبر سے پیٹرول 8روپےفی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تیاریاں ، سمری بھجوا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ پہلی تجویز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کیا جائے، جبکہ مٹی کا تیل 2 اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی۔دوسری تجویز میں پٹرول8 اور ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 4 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

FOLLOW US