Friday April 26, 2024

ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 8ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران210ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1710ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت8ہزار100روپے کے اضافے سے 1لاکھ23ہزار900روپے سے بڑھ کر1لاکھ32ہزار روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار945روپے کے اضافے سے 1لاکھ6ہزار224روپے سے بڑ ھ کر 1لاکھ13ہزار169روپے پر جا پہنچی ۔

FOLLOW US