اسلام آباد(ؤیب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 214 روپے اضافے سے 105238 روپے ہے جب کہ عالمیصرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1955 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے منہگا ہوگیا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 166.78 روپے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافے سے 167 روپے ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 209 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 836 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 124 پوائنٹس رہی۔بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 235 ارب روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی راجہ ریاض عیدالاضحی پر پنجاب میں لاک ڈاﺅن پر اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی راجہ ریاض عیدالاضحی پر پنجاب میں لاک ڈاﺅن پرایک بار پھر اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے۔رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ تاجروںکو اعتماد میں لئے بغیر اچانک پنجاب میں لاک ڈاﺅن کردیاگیا،تاجروں کو احتجاج کے باعث گرفتار کیاگیا،راجہ ریاض نے گرفتار کئے گئے تاجروں کو رہا کرنے مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی وجہ انہوں نے دوہری شہریت کو قرار دیا لیکن میڈیا پر چلنے والی خبریں کچھ اور ہی شاخسانہ بیان کرتی دکھائی دے رہی ہیں جسے دوسرے لفظوں میں اندرونی کہانی بھی کہا جا سکتا ہے ۔