لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سونا تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ قیمت میں چوبیس روپے کا اضافہ، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار اور تین سو روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا فو اونس ایک ہزار آٹھ سو دو امریکی ڈالر کی قیمت سے فروخت ہونے لگا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہہ ہوتے ہی پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،
راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں چوبیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار تین روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی دس گرام قیمت بانوے ہزار آٹھ سو پچا روہے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس میں بھی پوائنٹس کا اضافہ ددیکھنے میں آرہا ہے، آج 100 انڈیکس میں تین سو اکیس پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ نو کاروباری سیشنز کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد اور بجٹ میں انویسٹرز کو سہولتیں دینے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رواں ہفتے کے پہلے تین کاروباری سیشنز کے دوران 100 انڈیکس میں 643 پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک سو ستر عشاریہ اٹھاون
پوئنٹس کا اضافہ دیکھنے میںآیا تھا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں ایک سو اکاون عشاریہ انتالیس پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور کاروباری ہفتے کا پہلا روز ہی پاکستان کے لیے نیک ثابت ہوا تھا۔ گزشتہ روز مارکیٹ کے حصص کھلے تو آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی تھی، پہلے 2 گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، صبح 11 بجے 100 انڈیکس میں دو چوالیس اعشاریہ ستاسٹھ پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس پینتیس ہزار چار سو کی حد عبور کر گیا تھا۔پورے کاروباری روز کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم اس دوران معمولی مندی بھی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ایک سو ستر اعشاریہ اٹھاون پوائنٹس کی تیزی کے بعد تین لاکھ تریپن ہزار سات سو تینتس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔کاروبار کے دوران پینتیس ہزار تین سو کی حد بحال ہوئی جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں زیر اعشاریہ اڑتالیس فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی، اس دوران چوبیس کروڑ دس لاکھ اڑسٹھ ہزار پچاس شیئرز کا لین دین ہوا،جس کےباعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ یہا پر یہ امر بھی قابل ِ ذکر ہے کہ گزشتہ پورا ہفتہ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر نہیں تھا اور کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے تاہم مذکورہ کاروباری ہفتہ پاکستان کے لیے نیک ثابت ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دل کھول کر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔