Thursday November 28, 2024

اسمارٹ لاک ڈائون سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے،لاہور کے تاجروں نے 3جولائی سے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)اسمارٹ لاک ڈائون سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے،لاہور کے تاجروں نے 3جولائی سے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا، لاہور کے اندرون شہر کے تاجر رہنماؤں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو معیشت کے خلاف سازش قرار دیدیا اور 3 جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث اندرون شہر کی بند مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان کا کاروبار تباہ ہورہا ہے، فوری طور پر مارکیٹوں کو کھولا جائے۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کے باعث مارکٹیں بند ہیں، ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ 3 جولائی سے اندرون شہر کی بند مارکیٹیں کھول دیں گے۔

FOLLOW US