Monday January 20, 2025

فیکٹری مالکان سیمنٹ کی قیمتیں کم کرنے پر امادہ، وفاقی وزیر حماد اظہر نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد:فیکٹری مالکان سیمنٹ کی قیمتیں کم کرنے پر امادہ، وفاقی وزیر حماد اظہر نے اچھی خبر سنا دی،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرکا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر متفق ہوگئے۔حماد اظہر نے کہا کہ حکومتی درخواست پر بیشتر سیمنٹ فیکٹری مالکان نے اضافہ واپس لینے پر اتفاق کرلیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وبا میں تعمیراتی شعبے کے لیےضروری چیزوں کی قیمتیں مستحکم رکھنا قابل تحسین اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ چند سیمنٹ مینوفیکچررز نے لاگت بڑھنے کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔واضح رہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز نے گذشتہ ماہ کے آخر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کا حکومت نے نوٹس لیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں، اسے واپس کرایا جائے گا، اگر اضافہ واپس نہ ہوا تو حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

FOLLOW US