Sunday January 19, 2025

سٹاک مارکیٹ سےا چھی خبر، 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ، 32 ہزار 553 کی سطح پر بند

اسلام آباد:۔سٹاک مارکیٹ سےا چھی خبر، 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ، 32 ہزار 553 کی سطح پر بند۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100انڈیکس 238 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 553 کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 349 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارکیا اور حصص بازار میں آج 15 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 83 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 6128 ارب روپے ہوگئی ہے۔

FOLLOW US