کراچی : عالمی مارکیٹ میں نرخ گرنے اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث جمعہ کو مقامی طور پرسونے کی فی تولہ قیمت مزید500روپے کی کمی سے 96ہزار300روپے کی سطح پر آ گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت1ڈالرکی کمی سے 1682ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 96300روپے اور10گرام سونے کی قیمت 428روپے کی کمی سی82562روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950روپے مستحکم رہی۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث مقامی بلین مارکیٹ اور صرافہ مارکیٹیں بند ہیں ۔